سرفرا ز احمدکو ورلڈ کپ کے دوران ہی بنچ پر بٹھانے کا پلان، حیران کن انکشاف سامنے آگیا

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) معروف سپورٹس صحافی اور تجزیہ کار سید یحیی حسینی نے دعوی کیا ہے کہ کپتان سرفرا ز احمدکو ورلڈ کپ کے دوران ہی بنچ پر بٹھانے کا پلان مکمل طور پر تیار ہے ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے یحیی حسینی کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد انسان تو بہت اچھے ہیں لیکن کپتان بہت کمزور ثابت ہوئے ہیں ،انہوں نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کو بہت زیادہ چھوٹ دی جس کے باعث اب ان کے لیے مشکلات بڑھ گئی ہیں ،اگر ان کی جگہ کوئی اور کپتان ہوتا تو آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے آرام دیئے جانے پر انضمام الحق سے کہتا کہ ورلڈ کپ میں بھی آپ ہی کپتانی کرلیں۔یحیی حسینی کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے لیے سکواڈ کو اب تک حتمی شکل نہیں دی جاسکی ہے ،پی سی بی تین کھلاڑیوں محمد رضوان ، شان مسعود اور محمد نواز کو انگلینڈ بھجو ا رہا ہے جو ٹریننگ کریں گے اور کسی کھلاڑی کے زخمی ہونے کی صورت میں ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔یحیی حسینی کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد نے بھی اب نوشتہ دیوار پڑھ لیا ہے اور اسی لیے ایک انٹر ویو میں کہا ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں چوتھے نمبر پر بلے بازی کریں گے ،اگر وہ بطور بلے باز سکور نہ کرسکے تو انہیں ورلڈکپ کے دوران ہی بنچ پر بٹھادیا جائے گا اور ان کی جگہ محمد رضوان کو ٹیم میں شامل کرلیا جائے گا جبکہ شعیب ملک ٹیم کی کپتانی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …