لاہور: نیب کا حمزہ شہباز کے گھر ایک اور چھاپہ

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن رپورٹ اظہر محمود سے) مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف کی لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں واقع رہائش گاہ پر آج پھر نیب نے چھاپہ مارا ہے اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب چوہدری اصغر کا کہنا ہے کہ وہ حمزہ شہبازکو گرفتار کرنے آئے ہیں۔ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب چوہدری اصغر نون لیگ کے وکیل عطاء تارڑ اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس حمزہ شہباز کی گرفتاری کے وارنٹ موجود ہیں،گرفتاری کے لیے ہمیں گھر کے اندر جانے دیا جائے۔واضح رہے کہ نیب کی ٹیم نے گزشتہ روز بھی شہباز شریف کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا تاہم وہ کسی کو گرفتار نہیں کر سکی تھی۔آج نیب کی ٹیم تیاریوں کے ساتھ دوبارہ شہباز شریف کے گھر پہنچی ہے، اس کے ہمراہ پولیس اہلکار بڑی تعداد میں موجود ہیں جن میں خواتین اہلکار بھی کافی تعداد میں شامل ہیں۔نیب کی ٹیم اور پولیس اہلکاروں نے میاں شہباز شریف کی رہائش گاہ کو گھیرے میں لے رکھا ہے جبکہ وہاں مسلم لیگ نون کے کارکن بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …