خاتون کانسٹیبل کو یونیفارم میں رقص کرنا مہنگا پڑگیا

پاکپتن(میڈیا92نیوزآن لائن) پاکپتن میں خاتون کانسٹیبل کو یونیفارم میں رقص کرنا مہنگا پڑگیا، خاتون کانسٹیبل کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا.
پاکپتن میں پچھلے سال دیوٹی کے دوران ڈانس کرنے والی خاتون کانسٹیبل ثناء تنویر کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا، ڈانس کی ویڈیو بنا نے والی کانسٹیبل بھی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھی، ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔کانسٹیبل ثناء تنویر کی ویڈیو نومبر 2018ء میں وائرل ہوئی جب وہ دربار بابا فرید کی سیکیورٹی وہ مامور تھی ۔دوران ڈیوٹی خاتون کانسٹیبل ثناء تنویر نے یونیفارم میں رقص کیا،جبکہ اس کی ساتھی کانسٹیبل امبرین ویڈیو بناتی رہی۔رقص کی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہوتے ہی اعلیٰ افسران نے واقعے کا نوٹس لیا اور معطلکردیا۔اس واقعے کی چار ماہ انکوائری چلیجس کے بعد ڈی پی او نے دونوں لیڈی کانسٹیبلوں کو برطرف کردیا ۔ڈی پی اوماریہ محمود کا کہنا ہے کہ محکمانہ ڈسپلن کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائےگی ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …