آج سے حضرت خواجہ معین الدین رحمتہ اللہ علیہ کا عرس داتا دربار میں شروع

خواجہ معین الدین کا عرس آج سے داتا دربار میں شروع ہوگا
لاہور(میڈیا92نیوز) حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ برصغیر میں قافلہ تصوّف وطریقت کے سرخیل ہے ۔آپ رحمتہ اللہ علیہ کے 807ویں سالانہ عرس کی 2روزہ تقریبات آج بدھ سے دربار حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ میں شروع ہوں گی ،جس میں اکابر مشائخ وسجاد گان ،سکالرز علماء ،قرأ، نعت خواں شریک ہوں گے ۔ حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ کے 807ویں سالانہ عرس کی 2روزہ تقریبات کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ڈائریکٹرجنرل اوقاف پنجاب نے عرس تقریبات کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج صبح ساڑھے 10بجے سماع ہال داتاؒ دربار میں "خواجہ غریب نواز تصوف سیمینار”ہوگا ۔ جس میں آپ کی شخصیت اور افکار واحوال پر گراں قدر خطبات اورمقالات پیش ہوں گے ۔ 2بجے دوپہر محفل سماع ہوگی۔ جبکہ کل 14مارچ2018ء کو آٹھ بجے صبح ،حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کے حجرۂ اعتکاف کے غسل کی روح پر تقریب ہو گی ۔ان تقریبات میں ذوالفقار احمد گھمن سیکرٹری اوقاف پنجاب اور صاحبزادہ پیر سیّد سعید الحسن شاہ صوبائی وزیر اوقاف پنجاب سمیت اکابر شخصیات شریک ہوں گی ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …