جہانیاں،خاوند نے روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی پر اسے گولیاں مار دیں

جہانیاں،خاوند نے روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی پر گولیاں مار دیں
جہانیاں(میڈیا92نیوز آن لائن) خاوند نے روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی پر گولیاں مار دیں ،شدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل ،پولیس نے خاوند کو گرفتار کر لیا۔تفصیل کے مطابق جہانیاں کے چک96دس آر کی رہائشی ناہید بی بی کی شادی پانچ برس قبل سبزی منڈی فیصل آباد کے رہائشی عمر دراز سیال کے ساتھ ہوئی تھی ،ناہید بی بی چند روز قبل ناراض ہو کر اپنے والدین کے گھر چک96دس آر آئی ہوئی تھی ۔خاتون ناہید بی بی کا خاوند عمر دراز فیصل آباد سے جہانیاں اپنی بیوی کو لینے آیا ہوا تھا جہاں ان کے درمیان جھگڑا ہو گیا طیش میں آکر عمردراز نے پسٹل سے اپنی بیوی پر فائرنگ کر دی گولیاں لگنے سے خاتون ناہید بی بی شدید زخمی ہو گئی ۔اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ جہانیاں نے ملزم عمردراز کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ خاتون ناہید بی بی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال جہانیاں داخل کروا دیا گیا ہے.

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …