کراچی ‘ ڈیفنس میں فائرنگ سے 5 بچوں کا باپ ہلاک

کراچی (میڈیا92نیوز آن لائن)ڈیفنس میں فائرنگ سے رینٹ اے کار کا ڈرائیور 5 بچوں کا باپ ہلاک۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس تھانہ کی حدود ڈیفنس فیز1 اسٹریٹ 15 دختری گرامر اسکول کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کار پر فائرنگ کرکے 35 سالہ سلیم ولد اللہ وسایا کو ہلاک کرکے فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر مقتول کی لاش کو پولیس کارروائی کے لیے تحویل میں لے کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا۔ ایس ایچ او محمد علی نیازی کا کہنا ہے کہ مقتول 5 بچوں کا باپ آبائی تعلق اندرون سندھ کے علاقے سانگھڑ سے اور رینٹ اے کار کا ڈرائیور تھا۔ مقتول کو گھر سے تقریباً ایک کلومیٹر کے فاصلے پر گھات لگائے ملزمان نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا ہے تاہم ابتدائی تحقیقات کے دوران واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، جبکہ پولیس جائے وقوعہ اور اس کے اطراف میں سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے جس کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کو ممکن بنایا جاسکے گا۔ بعدازاں پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد مقتول کی لاش ورثاءکے حوالے کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …