گوگل کا بھی خواتین کو خراج تحسین پیش

خواتین کے عالمی دن پر گوگل کا ‘ڈوڈل’ تبدیل کر دیا گیا
گوگل نے ’عورت‘ لفظ کو 11 مختلف زبانوں میں لکھ کر ڈیزائن کیا
اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن)پاکستان سمیت دنیا بھر میں جمعہ کو صنف نازک کی صلاحیتوں، خدمات اور معاشرے میں ان کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے خواتین کا عالمی دن منایا گےا گوگل نے خواتین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ڈوڈل پر’عورت‘ لفظ کو 11 مختلف زبانوں میں لکھ کر ڈیزائن کیا جن میں اردو، عربی، ہندی اور فارسی بھی شامل تھے۔ڈوڈل پر کلک کیا جائے تو اس میں خواتین کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے 14 عبارتیں بھی مختلف زبانوں میں تحریر کی گئیں جن کا انگریزی ترجمہ دائیں جانب موجود ہے۔خواتین کے عالمی دن کو منائے جانے کا مقصد صنفی امتیاز کے خاتمے اور خواتین کے مساوی حقوق کے لیے کوششوں کی اہمیت اجاگر کرنا ہے۔واضح رہے کہ خواتین کا عالمی دن ہر برس 8 مارچ کو منایا جاتا ہے جس کی بنیاد نیویارک میں امریکی سوشلست پارٹی کی جانب سے 28 فروری 1909 میں رکھی گئی تھی۔ بعدازاں 1910 میں سوشلسٹ ویمن کانفرنس میں یوم خواتین کو ہر سال منانے کا اعلان کیا گیا تاکہ معاشرے میں خواتین کی خدمات کو سراہا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …