طاقت کے حق کا استعمال صرف ریاست کا اختیار ہے ،کوئی بھی طاقت کے استعمال سے ڈرا دھمکا نہیں سکتا، آرمی چیف

اسلام آباد(میڈیا92نیوزآن لائن رپورٹ ظہیر الحق چیمہ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ طاقت کے حق کا استعمال صرف ریاست کا اختیار ہے ،کوئی بھی طاقت کے استعمال سے ڈرا دھمکا نہیں سکتا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان امن اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم پر اظہار تشویش بھی کیا۔اجلاس میں بھارت کی کسی بھی مہم جوئی یا جارحیت کے خلاف مادر وطن کا بھرپور دفاع کا عزم کیا گیا۔آرمی چیف کاکہنا تھا کہ کوئی ہمیں کسی دھمکی یا طاقت کے زور پر اس راستے سے نہیں ہٹا سکتا،پالیسی اور طاقت کا استعمال صرف حکومت کی صوابدید ہے۔آئی ایس پی آر جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مسلح افواج کے جذبے، کارکردگی اور ملت پاکستان کی طرف سے مکمل حمایت و یکجہتی کو سراہا اور سب سے بڑھ کررب ذوالجلال کا شکر ادا کیا۔آرمی چیف نے ساتھ ہی کسی بھی خطرے کے پیش نظر ہر دم تیار و خبر دار رہنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں پاک، بھارت کشیدگی کی وجہ سے پیدا شدہ صورت حال اور جیو اسٹریٹیجک ماحول کا جائزہ بھی لیا گیا۔اجلاس میں پلوامہ واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم میں اضافے اور کنٹرول پر سویلین آبادی کو مسلسل نشانہ بنانے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔کور کمانڈرز کانفرنس میں اتفاق کیا گیا کہ بھارتی ظلم و بربریت کے تسلسل سے حالات مزید خراب ہوں گے، علاقائی امن کے مفاد میں بھارت کو کشمیریوں پر ظلم و جبر بند کرنے کی ضرورت ہے۔2014کے نشینل ایکشن پلان پر بھی بات چیت کی گئی اور آرمی چیف نے حکومتی فیصلوں کے مطابق نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کی کوششیں تیز کرنے اور اس سلسلے میں دیگر ریاستی اداروں کو مکمل تعاون کی بھی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …