عالمی برادری امن دشمن مودی کیخلاف اقدامات کرے :زرداری

بھارتی وزیر اعظم نے سیاسی بچانے کیلئے خطے کا امن داﺅ پر لگا دیا، وفد سے گفتگو
اسلام آباد(میڈیا92نیوز)سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پرامن ملک ہے لیکن کسی بھی جارحیت کے خلاف جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، عالمی برداری امن دشمن نریندر مودی کے خلاف اقدامات کرے۔سابق صدر سے پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے تنظیمی وفد نے ملاقات کی۔ زرداری کا کہنا تھا کہ بھارت کسی بھی جارحیت یا دراندازی کرنے سے قبل جواب اور انجام ذہن میں رکھے ، بھارتی وزیراعظم کا دھمکی آمیز لہجہ حواس باختگی کا ثبوت ہے ،مودی نے اپنی سیاست بچانے کیلئے خطے کا امن دا ﺅپر لگا رکھا ہے۔ انہوں نے مزید کہا جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کا مشن پایہ تکمیل تک پہنچا کر دم لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …