بھارتی فوج کی شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری، 2 نوجوانوں سمیت4 شہید،2 شدید زخمی

24 گھنٹوں سے نکیال ،تتہ پانی ،جنڈروٹ، اور گرم چشمہ سیکٹر زمیں شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری سلسلہ جاری ، پاک فوج کا بھرپور جواب،بھارتی چیک پوسٹیں تباہ
پاک فضائیہ اور نیوی الرٹ ہیں، ترجمان آئی ایس پی آر
راولپنڈی(میڈیا92نیوز آن لائن )بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں پاک فوج کے 2جوانوں سمیت 4 پاکستانی شہید جبکہ خاتون سمیت 2 افراد شدید زخمی ہو گئے پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔پاک فضائیہ اورنیوی کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کیلئے الرٹ ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے سیکٹرز نکیال ،تتہ پانی ،جنڈروٹ، اور گرم چشمہ میں شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں نکیال سیکٹر میں پاک فوج کے 2 نوجوانوںسمیت4 پاکستانی شہید اور خاتون سمیت 2 افراد شدید زخمی ہو گئے پاک فوج کے شہید ہونے والے جوانوں میں حوالدار عبدلرب اور نائک خرم شامل ہیںجبکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فرہم کرنے کے لئے کوٹلی سیکٹر کے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے پاک فوج نے بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایااور پاک فضائیہ سمیت نیوی کو بھی مزید الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جا سکے(اشفاق خان)

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …