سبی اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے ،زلزلے کی شدت 3 ریکارڈ کی گئی

کوئٹہ(میڈیا92نیوز آن لائن) صوبہ بلوچستان کے علاقے سبی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، شہری خوف وہراس کا شکار ہو کر گھروں سے نکل آئے تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے ضلع سبی اوراس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پرزلزلے کی شدت 3 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے جھٹکے مختصر دورانیے کے تھے۔ جھٹکے شروع ہوتے ہی شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے عمارتوں سے باہر آگئے زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ضلع سبی میں محسوس کیے جانے والے زلزلے کا مرکزسبی سے 90 کلومیٹرجنوب مغرب میں تھا، زلزلے کی گہرائی 20 کلومیٹرریکارڈ کی گئی.

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …