کلرکہارمیں تجارتی مرکزپرتاجردکان کے سامنے قتل

لاش ٹراما سینٹرمنتقل ‘ملزمان فرار
کلر کہار(میڈیا92نیوز آن لائن) تجارتی مرکزمیانی اڈہ پرتاجرکو دکان کے سامنے قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق کلرکہارمیں تجارتی مرکزمیانی اڈہ پرتاجرمحمد ریاض کودکان کے سامنے قتل کردیا گیا۔ تاجرمحمد ریاض دکان کھول رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی لاش کوٹراما سینٹرکلرکہارمنتقل کردیا گیا، جس کی لوہے کی دکان تھی جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،جن کی تلاش جاری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …