پولیس کی خیبر پختون خوا میں بڑی کاروائی، دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں کافی کامی واقع ہوئی ہے لیکن اس پر ابھی بھی پوری طرح قابو نہیں پایا جاسکا اور دہشت گردوں کو جب بھی موقع ملتا ہے تو پاکستان میں حملہ کرنے کا سوچتے ہیں اور ان کے کارندے اسی موقع کی تلاش میں بیٹھے ہوتے ہیں.لیکن پولیس وقت پر کاروائی کرکے ان کے اس منصوبے کو ناکام بنا دیتی ہے.جیسا کہ خیبر پختون خوا پولیس نے آج لکی مروت بروقت کاروائی کرکے دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے،زمین میں چھپے ہوئے راکٹ گولے اور کارتوس برآمد کرلیے گئے۔
https://media92.pk/2019/01/28/پنجاب-کے-کئی-شہر…ند-سے-حد-نگاہ-سم/
پولیس کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کارروائی کر کے دونوں راکٹ گولے ناکارہ بنا دیے ہیں۔تفصیل کے مطابق پولیس نے لکی مروت میں انڈس ہائی وے روڈ پر زمین میں چھپائی گئی پلاسٹک کی بوری سے دو راکٹ گولے اور 180 کارتوس برآمد کر لئے گئے ہیں۔اس طرح پولیس نے بروقت کاروائی کرکے کئی لوگوں کی جان کو محفوظ بنادیا ہے.پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ واقعے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ درج کرکے اس ضمن میں مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …