2019 میں دنیا کو کون کون سے خطرات کا سامنا؟ جانیئے اہم رپورٹ

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) نیا سال شروع ہوتے ہی جہاں ہر کوئی خوش ہوتا ہے وہیں نیا سال بہت سے چیلنجز اور مشکلات بھی لے کر آتا ہے. عالمی دارہ صحت نے کہا ہے 2019 میں دنیا کو صحت کے حوالے سے چیلنجز درپیش ہیں.
ان چیلنجز میں سے کچھ چیلنجز درج ذیل ہیں:
https://media92.pk/2019/01/25/ذیشان-کے-اہلخانہ…لکت-سے-ملاقات-کی/
1: فضائی آلودگی کا چیلنج: فضائی آلودگی دنیا کے بڑے مسائل میں سے ایک بڑا مسئلہ ہے اس کی وجہ سے ہر سال ہزاروں کی تعداد میں لوگ اپنی جان کھو دیتے ہیں، فضائی آلودگی کی وجہ سے لوگوں کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے جس کی وجہ سے ان کی جان بھی چلی جاتی ہے. اگر فضائی آلودگی کے چیلنج کو کنٹرول نہ کیا گیا تو 2019 میں اس کی وجہ سے 70 لاکھ افراد ہلاک ہوسکتے ہیں.
https://media92.pk/2019/01/25/نیول-چیف-کی-اُرد…-ایئر-فورس-سربرا/
2: ذیابیطس،کینسر: یہ دونوں بیماریاں دنیا کی خطرناک بیماریوں میں سے ایک ہیں، ان بیماریوں کی وجہ سے ہر سال لاکھوں کی تعداد میں لوگ ہلاک ہوجاتے ہیں. 2019 میں بھی دنیا کو ان خطرناک بیماریوں کا چیلنج درپیش ہو گا.
3: ڈینگی اور ایڈز : یہ دونوں خطرناک بیماریاں اس سال بھی لوگوں میں خوف کا سبب بنی رہیں گی. لوگوں کی جانوں کو ان دونوں بیماریوں سے کافی خطرہ ہے، اور بڑی تعداد میں ان بیماریوں سے لوگوں کی جان جا سکتی ہیں.
4: ویکسین نہ لینا: ویکسین نہ لینے سے لوگوں کی جان کو بڑا خطرہ لاحق ہے، اس کی وجہ سے لاکھوں کی تعداد میں لوگوں کی اموات ہوسکتی ہیں.

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …