سندھ کے کنوارے پولیس اہلکاروں کے لیے خوشخبری

کراچی(میڈیا92نیوزآن لائن) سندھ پولیس کا بڑا اقدام، کنوارے پولیس اہلکاروں کو خوشخبری سنا دی، سندھ پولیس کے ویلفیئر بورڈ نے کنوارے پولیس اہلکاروں کے لیے ’شادی گرانٹ‘ مختص کردیا ہے. سندھ پولیس کے اے آئی جی ویلفیئر ڈاکٹر رضوان احمد خان کے مطابق سندھ پولیس کی ایک لاکھ 15 ہزار پولیس اہلکاروں میں سے 20 ہزار کنوارے ہیں.اس وجہ سے یہ ’شادی گرانٹ‘ جاری کیا جارہا ہے.
https://media92.pk/2019/01/24/منی-بجٹ-بینکنگ-ٹ…شنز-پر-ٹیکس-ختم،/
انہوں نے مزید کہا کہ مرد اور عورت پولیس اہلکار کو پہلی شادی کے لیے 50 ہزار روپے بھی دیے جائیں گے. انہوں نے بتایا کہ پہلے 10 ہزار روپے گرانٹ کیے جاتے تھے لیکن اب اس میں اضافہ کرکے 50 ہزار روپے کردیے گئے ہیں. ڈاکٹر رضوان نے کہا کہ مرد یا خواتین کنوارے اہلکاروں کو گرانٹ کے حصول کے لئے ملازمت کا تقرر نامہ، کنوارا ثابت کرنے کیلئے نادرا کا فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (ایف آر سی) اور شادی کا دعوت نامہ جمع کرانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …