پاکپتن(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) پنجاب کے شہر پاکپتن کی ضلع کچہری میں فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق پاکپتن کی ضلع کچہری میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 3 افراد میں 2اشتہاری ملزمان جبکہ ایک کلرک شامل ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ چیمبر کے قریب چھپے ہوئے مخالف گروپ کے افراد نے ان تینوں افراد پر فائرنگ کی جس سے وہ جاں بحق ہو گئے، فائرنگ کے بعد ملزمان باآسانی فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔دوسری جانب پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے اشتہاری ملزمان کے خلاف قتل، ڈکیتی اور زیادتی کے مقدمات درج ہیں۔مقتولین کی لاشوں کو پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا ہے۔ادھر پاکپتن ضلع کچہری میں فائرنگ کے واقعے میں 3افراد کی ہلاکت کا وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نوٹس لے لیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے آئی جی پنجاب سے اس واقعے کی رپورٹ مانگ لیاور واقعے میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم بھی دے دیا۔اس ضمن میں ان کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
ٹیگز3 people Abbotabad AbbTak ACER afghanistan america Apple April Arfakareem ARY AryNews August Australia Autumn BadshahiMasjid balakot Balochistan Bangladesh BBC bol BOLNews Brazil Canada channel24 Channel5 china City42 CM CNN DAWLANCE DawnNews December DELL Denmark died dubai duniya eid Ericsson ExpressNews Fashion FAST FC Feb firing Fortress France Gawadar GC Generation GeoNews Germany GIKI GREE Gujranwala Gulberg Haeir HAJ HARDEES HP Huwaie Hyderabad IndiaNews Indonesia islamabad italy JAAG JAAGNEWS JahangirTomb Jamatulawal Jamatusani Jan jatiumra Jeans July June kaghan karachi Kashmir kasur KFC kpk kuwait lahore lahorenews larkana LG Liberty london LUMS MACbook Macdonalds Madina Makeups Makkah malaysia mansehra March May media92news media92tv MinarePakistan MITSHUBISHI MizareQuaid Muharram Multan Muzaffarabad naran NATIONAL NDTV neelumvaleey NEO News Newzealand Nigeria northkorea November pakistan tv انڈیا
یہ بھی پڑھیں
جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے
بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …