سرگودھا میں تیز رفتاری نے 3 نوجوانوں کی جان لے لی

سرگودھا(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) سرگودھا میں تیز رفتاری کے باعث کار درخت سے ٹکرا کر اُلٹ گئی،حادثے میں سگے بھائیوں سمیت 3 نوجوان جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ دھریمہ کے قریب پیش آیا۔جاں بحق ہونے والوں میں 2سگے بھائی انوار شہزاد اور اسامہ شہزاد کے علاوہ ان کا دوست التمش شامل ہے، دو زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …