تعلیم سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا اہم بیان سامنے آگیا

لاہور(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کیلئے تعلیم کے شعبے کی بہتری اولین ترجیح ہے، رواں مالی سال شعبہ تعلیم کےلئے 373 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی۔لاہورسےجاری بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ سابق ادوار میں تعلیم کے شعبے کے حوالے سے زبانی جمع خرچ زیادہ کیا گیا، تاہم ان کی حکومت نے تعلیمی بجٹ میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں خاطرخواہ اضافہ کیا۔ان کاکہناتھاکہ حکومت تعلیم کی اہمیت کے پیش نظر پائیدار اقدامات پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے، شعبہ تعلیم کیلئے مقرر کردہ اہداف حاصل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …