حمزہ شہباز ایک بار پھر حکومت پر برس پڑے

لاہور(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے واضح کیا کہ ان کا حکومت گرانے کاکوئی ارادہ نہیں،ان کا کہناہے کہ یہ اپنے جھوٹ کے بوجھ تلےخود گریں گے۔مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہبازحکومت پر برس پڑے، انہوں نےپنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی طاقت کو بھکاری کے طور پر پیش کیا جارہا ہے،ہم گئے تو زرمبادلہ ذخائر 23ارب ڈالر تھے، آج 12ارب ڈالر ہیں۔انہوں نے کہا کہ رزاق داؤد کو ٹھیکہ دیا جا رہا ہے،میٹرو کو بند کرنے کا سوچا جا رہا ہے،اب تک حکومت کی بدتمیزی کا نشانہ اپوزیشن تھی اب صحافیوں پربھی اس بدتمیزی کی بجلی گررہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج پاکستان کی معاشی صورتحال پرتشویش ہے،ڈالر کی اچھل کود سب دیکھ رہے ہیں،دنیا کی تین بہترین سروے کمپنیوں میں سے ایک نےپاکستان کی ریٹنگ کم کردی ہے،آج پاکستان کی معیشت وینٹیلیٹر پرہے،قوم سکتے میں ہے۔اسٹاک مارکیٹ دنیا کی پانچ خراب مارکیٹس میں شمار کی جارہی ہے۔حمزہ شہباز نے کہا کہ بارہ بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ پھرواپس آگئی ہے، پاکستان قوم سردی کے موسم میں 12،12 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا سامنا کررہے ہیں،آٹوموبیل انڈسٹری کے بارہ ہزارملازمین بے روزگارہوگئےپچاس لاکھ گھردینے کاوعدہ کرنےوالوں نےعوام کے سر سےچھت چھین لی۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ وزیرموصوف کہتےہیں کہ نیب وزیراعظم کے توہین کررہی ہے،نیب جواب دیگی تو پتہ چلے گا کہ یہ نیا پاکستان ہے،نیازی صاحب ہمت ہے توجے آئی ٹی بناؤ،کہاں گئے وہ جنوبی پنجاب کا نعرہ لگانےوالے،کہاں ہیں عمران نیازی،یہ صرف ڈھکوسلے کررہے ہیں،یہ مستقبل میں بھی جنوبی پنجاب صوبہ نہیں بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ چین کے لوگ دیکھتے ہیں کہ یہاں کا وزیرموصوف اورنج لائن منصوبے کوسفید ہاتھی کہہ رہا ہے،بیس ارکان کی کابینہ کا دعوٰی کرنےوالوں نے تینتالیس ارکان رکھے ہوئے ہیں،اس حکومت نے قوم کو نوٹیفکیشن میں پھنسایا ہوا ہے،خان صاحب آپ کونسے پاکستان کی بات کرتے ہیں جہاں دہرے معیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …