کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: جنوبی افریقا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کیپ ٹاؤن(سپورٹس ڈیسک/میڈیا92نیوز) کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میںجنوبی افریقا کی ٹیم کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اور اس نے 3 وکٹ کے نقصان پر 129 رنز بنا لیے ہیں۔دوسرے دن کا کھیل جب شروع ہوا تو ہاشم آملہ کو 24 کے انفرادی اسکور پر محمد عباس نے بولڈ کیا۔تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقی کپتان فاف ڈپلوسی نے گزشتہ روز ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو پوری ٹیم 177 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔دوسری جانب جنوبی افریقا نے پراعتماد انداز میں اپنی اننگ کا آغاز کیا اور پہلے دن کھیل کے اختتام تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنائے تھے۔واضح رہے کہ جنوبی افریقا نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دی تھی جس کے بعد میزبان ٹیم کو تین میچز پر مشتمل سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …