ڈیل اسٹین نے ایک اور بڑا اعزاز حاصل کرلیا

سینچورین(سپورٹس ڈیسک/میڈیا92نیوز) جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین ٹیسٹ کرکٹ میں جنوبی افریقا کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے ۔سینچورین میں ڈیل اسٹین نے فخر زمان کو آؤٹ کرکے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا،ان سے پہلے جنوبی افریقا کے سابق کپتان شان پولاک نے 108 ٹیسٹ میں 421 وکٹیں حاصل کر رکھی تھیں۔ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیل اسٹین سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز کی فہرست میں 11ویں نمبر پر آگئے ہیں، جبکہ سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ سر ی لنکا کے مرلی دھرن کا ہے جنہوں نے 133 ٹیسٹ میں 800 شکار کیے ہیں ۔اس فہرست میں پاکستان کی جانب سے وسیم اکرم 414 وکٹوں کے ساتھ 14ویں اور وقار یونس 373 وکٹیں لے کر 19ویں نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …