لٹل ماسٹر حنیف محمد کی 84 ویں سالگرہ، گوگل کی بھی خراج عقیدت

کراچی:(سپورٹس ڈیسک/میڈیا92نیوز) لٹل ماسٹر کے نام سے مشہور پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر حنیف محمد کی 84 ویں سالگرہ پر سرچ انجن گوگل نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنا ڈوڈل ان کے نام کردیا۔حنیف محمد 21 دسمبر 1934 کو جونا گڑھ انڈیا میں پیدا ہوئے، انہیں بچپن سے ہی کرکٹ کا شوق تھا۔

لٹل ماسٹر حنیف محمد نے پاکستان کی جانب سے 55 ٹیسٹ کھیلے جس میں مجموعی طور پر انہوں نے 3915 رنز اسکور کیے۔حنیف محمد نے پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں اولین ٹرپل سنچری بنانے کا ریکارڈ قائم کیا جب کہ 337 رنز کے انفرادی اسکور کا ریکارڈ بھی بنایا۔حنیف محمد نے ٹیسٹ کیریئر میں 12 سنچریاں اسکور کیں جبکہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں 499 رنز کی ریکارڈ اننگز کھیل کر سر ڈان بریڈمین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔حنیف محمد آئی سی سی کے ہال آف فیم میں بھی شامل تھے جس میں دنیا بھر سے صرف 55 کرکٹرز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …