روہڑی میں پولیس کو بغیر وارنٹ گھر کی دیوار پھلانگنا مہنگا پڑ گیا

روہڑی:(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) صوبہ سندھ کے شہر روہڑی میں پولیس ٹیم کو مبینہ طور پر بغیر وارنٹ گھر کی دیوار پھلانگنے پر اہل محلہ نے پکڑ لیا، جنہیں پھر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) روہڑی نے مذاکرات کے بعد چھڑوایا۔پولیس کے مطابق عدالت میں ملزمان کے ضامن پیش نہ ہونے پر روہڑی کے علاقے نیویارڈ میں پولیس ٹیم نے کارروائی کی، تاہم اہل محلہ کا کہنا تھا کہ پولیس نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا اور بغیر وارنٹ گھر کی دیوار پھلانگی، خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گھر میں توڑ پھوڑ کی۔اس دوران اہل محلہ جمع ہوگئے اور تین پولیس اہلکاروں کو پکڑ لیا، جبکہ 6 اہلکار واپس چلے گئے۔جس کے بعد ڈی ایس پی روہڑی نے مذاکرات کے بعد یرغمال اہلکاروں کو بازیاب کرایا۔بعدازاں پولیس نے روہڑی تھانے میں خواتین سمیت 26 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، جس میں اغوا اور پولیس مقابلے سمیت 10 دفعات شامل کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …