”بوم بوم کی کہانی انہی کی زبانی‘شاہد خان آفریدی جنہوں نے منفرد انداز سے دنیا کو ورطہ حیرت میں مبتلا کئے رکھا ، مختصر طرز کی کرکٹ کے کامیاب ترین باﺅلر

لاہور(میڈیا92نیوز)
انٹرویو:-شان علی
کرکٹ کی دنیا میں بوم بوم آفریدی کے نام سے شہرت پانے والے پاکستانی سٹار کرکٹر شاہد خان آفریدی کا نام دنیا کے بہترین آل راﺅنڈرز میں شمار ہوتا ہے۔ وہ یکم مارچ 1980ءکو کوہاٹ میں پیدا ہونے والے شاہد خان آفریدی کا پورا نام ”صاحبزادہ محمد شاہد خان آفریدی“ ہے اور وہ یکم مارچ 1980ءکو کوہاٹ میں پیدا ہوئے۔پورا نام عمر شاہد خان آفریدی ہے ۔ شاہد آفریدی نے کراچی کی گلیوں سے کرکٹ کا آغاز کیا۔آفریدی نے 1996ءمیں مشتاق احمد کے زخمی ہونے پر متبادل کی حیثیت سے بطور لیگ سپنر ون ڈے سے کیرئیر کا آغازکرنے والے سری لنکا کے خلاف دوسرے ہی میچ میں 37بالزپر تیز ترین سنچری کا ریکارڈقائم کر کے شہرت حاصل کی دنیا بھر میں ان کا ریکارڈ پہلے نیوزی لینڈ کے کورے اینڈرسن اور پھر جنوبی افریقہ کے ڈی ویلیئرز نے توڑا۔ ان کو یہ نام بھارت کے معروف کرکٹر اور کمنٹیٹر روی شاستری نے اس وقت دیا جب شاہد آفریدی نے بھارت کی سر زمین پرمحض 45گیندوں میں انڈیا کی خوب دھلائی کی۔

شاہد آفریدی نے ٹیسٹ ڈیبو 1998ءمیں آسٹریلیا کے خلاف کیا۔ انہوں نے 27ٹیسٹ میچوں میں 1716 رنز جن میں 5سنچروں اور 8نصف سنچریوں شامل ہیں، بہترین سکور 158 جبکہ 48وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ بہترین باﺅلنگ 52رنز کے عوض پانچ وکٹیں لیں۔ 398 ون ڈے میچز میں شاہد آفریدی نے 8064 رنزمیں 6سنچریاں 395وکٹیں حاصل کر کے وہ ون ڈے کرکٹ کے ساتویں کامیاب ترین باﺅلر بھی قرار پائے۔ بہترین باﺅلنگ 12رنز دیکر 7وکٹیں ہیں۔91ٹی ٹونٹی میچوں میں آفریدی نے 1315رنز 4نصف سنچریز کی مدد سے بنائے۔ وہ 91وکٹیں لیکر مختصر طرزکی کرکٹ کے کامیاب ترین باﺅلر قرار پائے اور بہترین باﺅلنگ 11رنز کے عوض 4وکٹیں ہیں۔

شاہد خان آفریدی ایسے کھلاڑی ہیں جن کا نام ذہن میں آتے ہی چھکوں کی بارش، چوکوں کی برسات اور دنیا کی پہلی تیز ترین سنچری کا خیال ذہن میں گونجتا ہے ۔ یہ دنیا میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بیٹسمین اور کئی تیز ترین اننگز کھیلنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی جانب سے تیز ترین اور دنیا کی دوسری تیز ترین ٹیسٹ اور 9ویں تیز ترین نصف سنچری بنانے کا اعزاز بھی انہی کے نام ہے۔دنیا نے کرکٹ میں شاہد خان آفریدی نے اپنے آل راﺅنڈر ہونے کا لوہا منوایا۔

شاہد خان آفریدی جنہوں نے منفرد انداز سے دنیا کو ورطہ حیرت میں مبتلا کئے رکھا۔1999ءمیں بھارت کے خلاف چنئی میں ان کی کھیلی گئی شاندار سنچری جس کی بدولت پاکستان فتح سے ہمکنار ہوا کوکبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے تیز ترین سنچریاں، نصف سنچریاں، کیرئیر میں سب سے زیادہ چھکے اور سب سے زیادہ سٹرائیک ریٹ کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ ایک کمزور پاکستانی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچانے میں کامیاب رہے اور مذکورہ عالمی کپ میں سب سے زیادہ 21وکٹیں حاصل کرنے والے باﺅلر ہیں۔ شاہد آفریدی کی غیر مستقل مزاجی نے ان کے لئے کافی مشکلات پیدا کیں۔ انہوں نے 2015ءکے ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ جتنی انٹرنیشنل کرکٹ مجھے کھیلنا تھی میں کھیل چکا ہوں،اب میری توجہ ٹی ٹونٹی ہے میں ٹی ٹونٹی 20لیگز ہی کھیلوں گا۔

پاکستان کو سرفراز احمد جیسے فائٹر کپتان کی ضرورت ہے اور اگر بورڈ انہیں تینوں فارمٹ کیلئے ٹیم کا کپتان بنانا چاہتے ہیں تو یہ پاکستان کے لئے ایک خوش آئن قدم ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …