وقار یونس نے نجم سیٹھی کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

لاہور(سپورٹس ڈیسک/میڈیا92نیوز) سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اور سابق کوچ وقار یونس آمنے سامنے آگئے ۔نجم سیٹھی نے ایک بیان میں وقار یونس پر سفارشی ہونے کا الزام لگایا جس پر سابق کوچ نے سوشل میڈیا پر جواباً کہا ’دیکھو سفارشی ہونے کا الزام کون لگا رہا ہے۔ایک انٹرویو میں سابق پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ وقار کو کوچ بنانے پر بہت سوں کو اعتراض تھا،میں نے اسے کوچ بنایا ،اس نے ویسی کارکردگی نہیں دکھائی جیسی توقع تھی،انہیں ہٹایا تو الٹا مجھے ہی برا بھلا کہنے لگے۔وقار یونس نے انہیں دبنگ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’کمال کرتے ہونجم سیٹھی صاحب کچھ بھی بولتے رہتے ہو‘،’یہ دیکھو کہ سفارش کی بات کرکون رہا ہے ،آپ کا دور ختم ہوگیا اب اپنا کام کریں‘۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …