لاہور کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھرسمارٹ لاک ڈاﺅن لگا دیا گیا

لاہور (آن لائن)کورونا کیسز کے باعث صوبائی دارلحکومت کے7 علاقوں میں 28 فروری تک سمارٹ لاک ڈائون لگا دیا گیا ہے ۔وٹیفکیشن کے مطابق لاہور کے علاقے عسکری 10 بلاک اے کی گلی نمبر دو اور چار میںسمارٹ لاک ڈائون لگایا گیا ہے جب کہ عسکری 10 کے سیکٹر ایف کی بلڈنگ نمبر 20 میں بھی سمارٹ لاک ڈائون نافذ کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایچ اے فیز 3 ،بلاک زیڈ کی گلی نمبر3، ڈی ایچ اےفیز 2 بلاک ایس، سرور کالونی کینٹ کی گلی نمبر7 اور شاد باغ میں فضل پارک کی مین اسٹریٹ میں اسمارٹ لاک ڈائون نافذ کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے علاقے میں بنیادی ضروریات کی اشیا کی دکانیں کھلی رہیں گی جب کہ دیگر علاقوں سے لوگوں کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …