پاکستان کی حمایت‘نوجوت سدھو پر فلم سٹی میں داخلے پر پابندی عائد

جس پراجیکٹ میں سدھو ہوں گے دیگر اراکین کام نہیں کریں گے :سربراہ فیڈریشن بی این تیواری
ممبئی(میڈیا92نیوز آن لائن)سابق بھارتی کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو پر پاکستان کی حمایت میں بیان دینے پرفلم سٹی میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔بھارتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پلوامہ حملے پر پاکستانی حمایت میں دئیے گئے بیان کے بعد نوجوت سنگھ سدھو کی مشکلات میں غیر معمولی حد تک اضافہ ہو گیا ہے ۔”دی کپل شرما“ شوسے نکالے جانے کے بعد ممبئی کی فلم سٹی میں بھی سدھوکے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سینے امپلوائز کے سیکریٹری جنرل اشوک دوبے نے فلم سٹی انتظامیہ کو خط لکھا تھا ،جس میں کہا گیا تھا کہ سدھو کے فلم سٹی میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔دوسری جانب سربراہ فیڈریشن بی این تیواری نے کہا ہے کہ پاکستان کی حمایت کرنے پر سدھوکے فلم سٹی میں داخلے پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔ فیڈریشن نے واضح کیا کہ جس پراجیکٹ میں نوجوت سنگھ سدھو شامل ہوں گے فیڈریشن سے منسلک اراکین اس پراجیکٹ میں کام نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

جوبائیڈن پاکستان کے انتخابی نتائج تسلیم نہ کریں؛ امریکی ارکان اسمبلی

واشنگٹن: امریکی پارلیمنٹ کے متعدد ارکان نے بائیڈن انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ …