مودی اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا، پاکستان کے خلاف اہم بیان دے دیا

نئی دہلی(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے روایت برقرار رکھتے ہوئے پاکستان مخالف بیان دے دیا۔انہوں نے پاکستان پر زبانی حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ایک لڑائی سے پاکستان سدھر جائے گا یہ سوچنا بہت بڑی غلطی ہوگی، پاکستان کو سدھارنے میں ابھی اور وقت لگے گا۔‘تین ریاستوں سے شکست پانے والےمودی نے سال نو پر بھارتی خبر رساں ادارے اے این آئی کو خصوصی انٹرویو دیا جسے بھارت کے تما م میڈیا چینلز پر نشر اور اخبارات میں شائع کیا گیا۔واضح رہے نریندر مودی نے اپنے ساڑھے چار سال کے دور اقتدار میں ایک بھی پریس کانفرنس سے خطاب نہیں کیا ،وہ کبھی کبھار ہی انٹرویو دیتے ہیں۔دوران انٹرویو انہوں نےکہا دعویٰ کیاکہ ’بھارت کی ہمیشہ سے ایک مستقل پالیسی ہےکہ بھارت کا کوئی بھی وزیر اعظم پاکستان کے ساتھ کبھی بھی مذاکرات کا مخالف نہیں رہا۔اگر پاکستان سارک میں شرکت کے لئے بھارت کو دعوت دے گا تو ہم کسی بھی موضوع پر بات کرنے کو تیار ہیں مگر پہلے پاکستان کو دہشت گردوں کی حمایت بند کرنا ہوگی۔‘بھارت نے ستمبر 2016 میں پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کی سرزمین میں داخل ہو کر وہاں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ اس سے پہلے شدت پسندوں نےبھارت کے زیر انتظام کشمیر میں اُڑی کے فوجی کیمپ پر حملہ کیا تھا۔مودی سے جب اس سرجیکل اسٹرائیک کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’ اڑی کے فوجی کیمپ پر حملے کے بعد میرے اورفوج کے اندر بہت غصہ تھا۔فوج اپنے جوانوں کی شہادت کا انتقام لینا چاہتی تھی، ان کےاندر مجھ سے بھی زیادہ آگ لگی ہوئی تھی، اس لیے فوج کو جوابی کارروائی کا منصوبہ بنانے اور اسے عملی شکل دینے کی کھلی چھوٹ دی گئی تھی۔‘اس سے قبل بھی مودی نے ایک تقریر میں الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ تقسیم ہند کے وقت کانگریس قیادت کی کوتاہی کی وجہ سے کرتار پور صاحب پاکستان میں چلا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …