اٹلی کے نائٹ کلب میں افسوس ناک واقعہ، 6 افراد ہلاک

روم:(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) اٹلی کے شہر انکونا میں واقع ایک نائٹ کلب میں بھگدڑ مچ جانے سے 6 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جس وقت بھگدڑ مچی، اُس وقت انکونا کے علاقے کورینالڈو میں واقع بلیو لینٹرن کلب میں ایک ہزار کے قریب افراد موجود تھے اور وہاں اٹالین ریپر سفیرا ایباسٹا (Sfera Ebbasta) کی پرفارمنس ہونی تھی۔مقامی فائر سروس کے مطابق مبینہ طور پر کسی زہریلی بو کی وجہ سے بھگدڑ مچی اور لوگوں نے بھاگنا شروع کردیا، جس کے نتیجے میں 6 لوگ ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔ایک 16 سالہ عینی شاہد نے بتایا کہ ‘ہم ڈانس میں مصروف تھے اور کانسرٹ شروع ہونے کا انتظار کر رہے تھے کہ اچانک ہم نے ایک چھبتی ہوئی بُو محسوس ہوئی’۔عینی شاہد کے مطابق ‘ہم لوگ خارجی راستے کی طرف بھاگے لیکن وہ بلاک تھا، جس پر ہمیں واپس جانے کا کہا گیا، جس پر بھگدڑ مچ گئی’۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …