کون سی سبزیاں اور پھل کھانے سے آپ کا بلڈ پریشر کنٹرول ہوسکتا ہے؟ جانیئے خاص رپورٹ

لاہور(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز)
ہرے پتوں والی سبزیاں

غذاؤں میں موجود پوٹاشیم گردوں سے یورین کے ذریعے سوڈیم کی زیادہ مقدار خارج کرنے میں مددگارہوتا ہے جبکہ یہ عمل بلڈ پریشر کم کرتا ہے۔ہرے پتوں والی سبزیوں میں پوٹاشیم کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے۔ ان سبزیوں میں پالک اور گوبھی سمیت دیگر سبز پتوں والی سبزیاں شامل میں، جن میں نائٹریٹ مرکبات موجود ہوتے ہیں۔ دن میں ایک سے دوبار ان کا استعمال بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہے۔

لہسن :

لہسن ہر گھر میں موجود ہوتا ہے اور اس کا استعمال نہ صرف کھانوں میں ذائقہ لانے کے لیے بلکہ بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے بھی مفید ہے، اسےکئی کھانوں میں ملاکر کھایا جاسکتا ہے۔ لہسن جسم میں نائٹرک آکسائیڈ کی سطح کو بڑھاتا ہےجبکہ اس میں موجود ایک اہم مرکب ’ایلیسین‘ دل کی رگوں کو معمول پر رکھتا ہے اور بلڈ پریشر کو بڑھنے نہیں دیتا۔

چقندر:

بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے چقندر کا استعمال فائدہ مند ہے۔چقندر میں پائے جانے والے فائبر،وٹامنز اور معدنیات ہائی بلڈ پریشر کے علاوہ دل کی کئی بیماریوں کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں۔

گاجر:

ماہرین کے مطابق گاجر کھانا آنکھوں کے علاوہ بلڈ پریشر کے لیے بھی مفید ہے۔ یہی نہیں، گاجر میں موجود وٹامن سی اور میگنیشیم ہائپر ٹینشن کے خطرات کو کم کرتا ہے۔

کیلا:

کیلے میں موجود پوٹاشیم کی بڑی مقدار بلڈ پریشر کنٹرول کرتی ہے۔ اس میں سوڈیم (نمکیات) کی مقدار بھی کم ہوتی ہے، جس کے باعث ہائی بلڈپریشر کے شکار افراد کے لیےکیلا ایک بہترین پھل یا غذا بناتا ہے۔

تربوز:

امریکن ہائیپر ٹینشن میں شائع شدہ تحقیقی نتائج کے مطابق تربوز دل کی صحت کیلئے بے حد مفید ہے اور سرد موسم میں بھی دل کے مسائل کے خطرے کو کم کر تا ہے۔ اس کا استعمال ہائی بلڈ پریشر میں کمی لاتا ہے، خاص طور پر امراض قلب کے شکارفربہ جسم والے افراد کیلئے تربوزبے حد مفید ہے۔

اسٹرابیری اور بلیو بیریز:

امریکا میں بلڈ پریشر کےمریضوں پر کی گئی ایک تحقیق کے مطابق اسٹرابیری اور بلیو بیری کا استعمال ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ 8فیصد تک کم کرتا ہے۔ اسٹرابیری میں پوٹاشیم کی بھی کافی مقدار ہوتی ہے، جو بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھنے کیلئے اہم جزو ہے۔ تحقیق کے مطابق اسٹرابیری میں شامل اینٹی آکسیڈنٹ خون کی شریانوں کو کھولنے میں مدد فراہم کر تا ہے، جو دوران خون کو معمول پر رکھ کر ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ کم کر سکتا ہے۔

نارنگی:

سردیاں کچھ ماہ کی دوری پر ہیں اور نارنگی سردیوں کا ایک خاص پھل ہے، جس کا استعمال بلڈ پریشر کنٹرول کرنے اور قوت مدافعت بڑھانے میں مددگار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بحیرہ روم کی غذا دماغ کو تیز رکھنے میں مددگار قرار

شکاگو: ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بحیرہ روم (میڈیٹیرین) کی غذا بڑھاپے میں ڈیمینشیا کی …