محکمہ پولیس میں سزاوجزا کے عمل کو بنیادی حیثیت حاصل ہے:آئی جی پنجاب

لاہو ر(میڈیا92نیوز)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے کہا ہے کہ محنتی،قابل اور فرض شناس افسران واہلکارمحکمے کا فخر ہیں جنہوں نے بروقت اورموثر کارروائیوںکی بدولت نہ صرف عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا بلکہ فورس کے دیگر اہلکاروں کیلئے روشن مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ پولیس میں سزاوجزاکے عمل کو بنیادی حیثیت حاصل ہے، فرائض میں غفلت اور لاپرواہی پرجہاں احتساب اور سزاؤں کا نظام موجود ہے وہیں چوروں، ڈاکوؤں اور سماج دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے میں بہادری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سنٹرل پولیس آفس میں پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے افسران واہلکاروں کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انعامات دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی سٹیبلشمنٹ، پنجاب اظہر حمید کھوکھر،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر شہزادہ سلطان، ڈی آئی جی آپریشنز سجاد منج، ڈی آئی جی ویلفیئر احمد اسحاق جہانگیراور اے آئی جی آپریشنز عمران محمود سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان : پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی دفاتر کے باہر دھماکے، 24 افراد جاں بحق

کوئٹہ: بلوچستان کے اضلاع پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی امیدواروں کے دفاتر کے باہر دھماکوں میں 24 …