فردوس عاشق اعوان کی پولیس اہلکار کوتھپڑمارنے کی ویڈیو وائرل، مقدمہ درج

سیالکوٹ میں پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے پر استحکام پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے این اے 70 سیالکوٹ کے ایک پولنگ اسٹیشن  میں الیکشن ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار کو تھپڑ مارا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے پر اے ایس آئی امجد علی کی مدعیت میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمے میں دھمکی، کار سرکار میں مداخلت، زد وکوب کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

اے ایس آئی نے ایف آئی آر میں کہا کہ موبائل سروس بند ہونے کی وجہ سے واقعہ کی اطلاع نہ دے سکا۔ استحکام پارٹی کی رہنما نے دوران ڈیوٹی زدوکوب کیا اور ساتھیوں سمیت دھمکیاں دیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …