بے بس تبدیلی سرکار با اثر مافیا(عامر محمود بٹ)

ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت محکمہ مال کے تمام انتظامی افسران اس وقت رمضان بازاروں میں حکومت کی جانب سے دیئے جانے والے سستا رمضان پیکیج کے اثرات عوام تک پہنچانے کیلئے متحرک نظر آ رہے ہیں ہر سال کی طرح تحصیل شالیمار علاقہ ہربنس پورہ کے لینڈ مافیا نے بھی وفاقی حکومت کی سینکڑوں کنال سرکاری اراضی پر قبضے کرنے کی تیاریاں مکمل کر چکا ہے اور اس وقت ہربنس پورہ کے سابق پٹواری محمد تاج بھی اس تمام پلاننگ میں ان کا ساتھی بن کر سامنے آیا ہے پٹواری تاج کی شمولیت نے پٹواری کی بیک پر واقع ان تمام مہربان افسران کے چہرے بھی عیاں کر دیئے ہیں جو کہ دراصل اچھی خاصی عیدی ریکوری کی صورت میں اپنے نمائندے کے ذریعے اکٹھی کرنے کے خواہشمند ہیں۔

حیران کن بات تو یہ ہے کہ اس وقت ہربنس پورہ میں روزانہ کی بنیاد پر سرکاری جائیدادوں پر قبضے کئے جا رہے ہیں دھڑا دھڑ وفاقی حکومت کی زمین پر پختہ تعمیرات کی جا رہی ہے جن سرکاری جائیدادوں کو واہ گزار کروایا گیا تھا ان کو بھی دوبارہ جلدی سے تعمیر کروایا جا رہا ہے تاکہ میڈیا جتنا مرضی شور مچائے انتظامی افسران رمضان بازاروں میں مصروفیت کا بہانہ لگا کر وفاقی حکومت کی ملکیتی جائیداد پر قبضے کروانے میں کامیاب ہو جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار کی موجودہ بے بسی نے بھی معاملات شک و شبہات میں ڈال دیئے ہیں۔

سابق پٹواری محمد تاج اس وقت کھل کر سرکاری جائیدادوںپر قبضے کروانے لینڈ مافیا سے لاکھوں روپے کی وصولی کرنے اور وفاقی حکومت کی ملکیت اراضی سے محروم کرنے میدان میں آ چکا ہے۔ میری ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن سے بھی درخواست ہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن کی ایک خفیہ ٹیم تشکیل دی جائے جو کہ ایک سروے کرے اور ان کو تمام حقیقت معلوم ہو جائے گی کہ محکمہ ریونیو کے پٹواری سے لیکر اور کون کون سے آفیسر سرکاری زمینوں پر قبضے کروانے میں مصروف ہے میری چیئرمین نیب جناب جاوید اقبال صاحب اور ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر سے بھی اپیل ہے کہ وفاقی حکومت کی سرکاری اراضی کی بندر

بانٹ میں ملوث کرپٹ اہلکاروں اور لینڈ مافیا کو قانون کی گرفت میں لا کر وفاقی حکومت کی ملکیتی جائیداد کو محفوظ کرنے میں اپنا کردار ادا کریں حیران کن بات یہ ہے کہ چیف سیٹلمنٹ کمشنر پنجاب آصف اقبال نے بھی اس ضمن میں مسلسل خاموشی اختیار کر رکھی ہے جبکہ کمشنر لاہور مجتبیٰ پراچہ بھی سرکاری جائیداد پر ہونے والے ان قبضوں سے باخبر ہو

چکے ہیں مگراسسٹنٹ کمشنر شالیمار کے دفتر میں پائی جانے والی خاموشی اور لاتعلقی تو کوئی اور ہی کہانی بیان کر رہی ہے پاکستان تحریک انصاف کے متحرک سیاسی نمائندے، وزراءجن میں میاں اسلم اقبال، میاں محمود الرشید سمیت دیگر شخصیات بھی ان قبضوں کی روک تھام میں ناکام نظر آئی ہے جس سے تبدیلی سرکار کی بے بسی اور لینڈ مافیا کی حقیقی پاور سب پر عیاں ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہری اراضی کا ریکارڈ کمپوٹرائیشن، بورڈ آف ریونیو کے شعبہ پلس کا قابل فخر کارنامہ، جائیدادوں پر قبضے، جھوٹی درخواستیں، تنازعہ جات کا خاتمہ ہوجائے گا۔

شہری اراضی کا ریکارڈ کمپوٹرائیشن، بورڈ آف ریونیو کے شعبہ پلس کا قابل فخر کارنامہ، …