روسی جوڑے کا آکسیجن کے بغیر پانی میں شاندار رقص، نیا ورلڈ ریکارڈ قائم

روس(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) روسی جوڑے نے آکسیجن کے بغیر پانی کے اندر طویل ترین وقت کے لیے رقص کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔روسی رقاص جوڑے ’ میرینا کازنکوفا ‘اور’ دمیتری مالاسینکو ‘نے اٹلی میں واقع دنیا کے سب سے بڑے سوئمنگ پول میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے جس کی تصدیق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی کردی ہے۔

اس سوئمنگ پول کا نام وائے 40 ہے اور اس مظاہرے کو دیکھنے کے لیے وہاں کئی افراد بھی موجود تھے۔دونوں نے ایک تنے ہوئے رسے پر انتہائی مہارت سے اپنا فن دکھایا اور انہوں نے کسی قسم کا آکسیجن استعمال نہیں کیا تھا۔اس ریکارڈ کے بعد جوڑے نے بتایا کہ انہوں نے اس مظاہرے کے لیے نفسیاتی اور جسمانی مشق کی تھی ۔اس رقص کا اسکرپٹ بھی لکھا گیا تھا اور خاص موسیقی بھی ترتیب دی گئی تھیں۔2016 میں مرینا نے کسی بیرونی مدد کے بغیر پانی کی 154 میٹر گہرائی تک پہنچ کر اپنا ایک اور ریکارڈ قائم کیا تھا اور اب تک وہ 15 فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات 2024 کے نتائج میں تاخیر، صارفین نے میمز بنا ڈالیں

پاکستان میں عام انتخابات 2024 کے نتائج کے طویل انتظار نے جہاں قومی اور عالمی …