یوٹیوب استعمال کرنے والے ہوجائیں ہوشیار، کون سی ویڈیوز ممنوع قرار؟ جانیئے

لاہور(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) یوٹیوب نےخطرناک،جذباتی اورتکلیف دہ ویڈیوز کو ممنوع قرار دے دیا۔یوٹیوب پر بے تحاشا ایسی ویڈیوز موجود ہیں جو مزاحیہ یا خوفناک مواد پر مشتمل ہوتی ہیں تاہم کمپنی نے فیصلہ کیا ہے کہ اب سے وہ ایسی ویڈیوز کی اجازت نہیں دیں گے جس میں مذاق یا شرارت ہو اور اس سے کسی خطرے کا احساس ہو ۔یوٹیوب کاکہنا ہے کہ ہم ایسی شرارت کی بھی اجازت نہیں دیں گے جس میں بچے شدید جذباتی صدمے سے گزریں یعنی ایسی کوئی چیز جس سے بچہ زندگی پھر صدمے کی حالت میں رہے۔یوٹیوب انتظامیہ نے کہا ہے کہ انہوں نے بچوں کی نفسیات کے ماہرین کے ساتھ مل کر کام کیا ہے کہ کون سی چیز صدمے والی ہو سکتی ہیں تاہم انہوں نے مکمل فہرست شائع نہیں کی ہے لیکن ایسے حالات کی نشاندہی کی ہے جیسے کہ کسی بچے کو یہ باور کرانا کہ اس کے والدین کی موت ہو گئی ہے۔گوگل کی ویڈیو شیئرنگ سائٹ نے کہا ہے کہ ایسے مواد کی ‘یوٹیوب پر کوئی جگہ نہیں ہے۔انٹرنیٹ سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ایک رپورٹ میں یہ دکھایا گيا ہے کہ کس طرح درندگی کو پیش کرنے والی یا اس قسم کی چیزیں اب بھی سائٹ پر موجود ہیں حالانکہ گذشتہ اپریل میں ایسے مواد کو ہٹانے کا عہد کیا گيا تھا۔یوٹیوب کا کہنا ہے کہ انہوں نے ‘جارحانہ انداز میں اپنی قانونی پالیسی کو نافذ کرنے کے لیے کام کیا ہے تاکہ اس قسم کی چیزیں ہٹائی جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں

جیمز ویب ٹیلی اسکوپ سے لی گئیں اب تک کی 5 بہترین تصاویر

دنیا کی طاقتور ترین دوربین جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کو کچھ عرصے کی تاخیر کے …