روس میں آئس فیسٹیول کے چرچے

روس(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں برف سے مجمسمہ سازی کے سالانہ فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے ۔جس میں تاریخی عمارتوں کے دیوہیکل مجسمے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

کرسمس کی مناسبت سے منعقد کئے گئے اس فیسٹیول کا آغاز روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے توپ کا گولہ داغ کر کیا اور برف سے بنے مجسمے بھی دیکھے۔اس برفیلے میلے میں روس سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے مجسمہ سازوں نے حصہ لیا اور منفی تین ڈگری درجہ حرارت میں رکھے گئے 2300آئس بلاکس پر اپنے مہارت کا عملی مظاہرہ کیا۔ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والے اس برفیلے فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کئے گئے درجنوں مجسمے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں جنہیں دیکھنے کیلئے دنیا بھر سے لوگ یہاں کا رُخ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات 2024 کے نتائج میں تاخیر، صارفین نے میمز بنا ڈالیں

پاکستان میں عام انتخابات 2024 کے نتائج کے طویل انتظار نے جہاں قومی اور عالمی …