اب روبوٹ بھی آپ کا ساتھی بن سکتا ہے

جاپان:(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) اگر آپ تنہائی کا شکار ہیں یا پھر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کا کوئی ساتھی نہیں رہا تو ایسی صورت میں کسی بھی انسان سے دوستی یا پالتو جانور پالنے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ جدید ٹیکنالوجی سے مزین ‘ساتھی روبوٹ’ متعارف کروا دیا گیا ہے۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جاپانی ٹیکنالوجی کمپنی گرو ایکس نے گزشتہ روز ٹوکیو میں ایک ایسا روبوٹ متعارف کیا ہے جو گھر کے کاموں کے بجائے انسانی جذبات اور احساسات کے لیے کام کرے گا۔یہ روبوٹ مصنوعی ذہانت یعنی آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے مزین ہے جس کو کمپنی کی جانب سے ’دی لووٹ‘ نام دیا گیا ہے جو کہ محبت اور روبوٹ کا مجموعہ ہے۔مصنوعی ذہانت سے آراستہ ساتھی روبوٹ اپنے اردگرد افراد کو ردعمل دے سکتا ہے اور صارف بھی اپنے جذبات اور احساسات ساتھی روبوٹ سے شیئر کرسکتا ہے۔اس میں ٹچ سینسر، کیمرہ، اور 6 لیئرز آئیز (6layers eyes) ڈسپلے شامل ہے جب کہ اس کا ڈیزائن ایک پینگوئن کی طرح پرکشش ہے۔کمپنی کے مطابق یہ روبوٹ صارفین کو دماغی دباؤ اور تناؤ سے باہر لانے میں مددگار ہے، جسے صارف گلے بھی لگا سکتے ہیں۔ اس میں نصب کیمرے کی مدد سے والدین اپنے اسمارٹ فون پر بچوں کی سرگرمیوں پر بھی نظر رکھ سکتے ہیں۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اس روبوٹ کو متعارف کروانے کا اہم مقصد انسانوں میں محبت بڑھانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جیمز ویب ٹیلی اسکوپ سے لی گئیں اب تک کی 5 بہترین تصاویر

دنیا کی طاقتور ترین دوربین جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کو کچھ عرصے کی تاخیر کے …