آئی فون صارفین کے لیے اچھی خبر

(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز)
پیغام لکھنے میں غلطی ہوگئی تو کیا ہوا، آئی فون اسپیس بار ہے ناں۔آئی فون کا اسپیس بار آپ کو ایک ایسی سہولت دیتا ہے جس کے ذریعے آپ اپنے لکھے ہوئے پیغام میں غلطی کو باآسانی درست کر سکتے ہیں۔موبائل فون پر آپ اکثر اپنے دوستوں کو میسج ٹائپ کر کے بھیجتے ہیں، اس دوران غلط ٹائپ کرنے پر آپ اسے درست کرنے کے لیے کرسر کو اپنی انگلی سے حرکت دیتے ہیں جو کبھی درست اور کبھی غلط جگہ پر بلنک کرتا دکھائی دیتا ہے۔آئی فون یہ سہولت دیتا ہے کہ باآسانی کرسر کو مطلوبہ مقام تک لا سکتے ہیں، اس کے لیے اسپیس بار کو دبا کر رکھیں اور پھر انگلی گھما کر جہاں چاہیں کرسر کو لے جائیں۔اس طرح کسی جھنجھلاہٹ کا شکار ہوئے بغیر لفظ کو درست کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جیمز ویب ٹیلی اسکوپ سے لی گئیں اب تک کی 5 بہترین تصاویر

دنیا کی طاقتور ترین دوربین جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کو کچھ عرصے کی تاخیر کے …