چینی سائنسدانوں کا کارنامہ بارش کے قطروں کو بجلی میں بدلنے والا سولر پینل تیار

بیجنگ(ٹیکنالوجی ڈیسک / میڈیا 92 نیوز) پانی اور کوئلے سے بجلی کی پیداوار کے مہنگے ہونے کی وجہ سے سائنس دان قدرتی ذرائع کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور اسی کوشش میں چین کے سائنسد انوں نے ایسا سولر سسٹم تیار کیا ہے جو صرف سورج کی شعاعوں سے بلکہ بارش کے قطروں سے بھی بجلی پیدا کر سکے گا ۔اوشین یونیورسٹی آف چین اور یونن نو مال یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے اس سولر سسٹم کا ڈیزائن تیار کیا ہے جو سورج کی شعاعوں سے ہی نہیں بلکہ بارش سے بھی کام کرنا شروع کر دیتا ہے ۔اس طرح بارش کے پانی کو زمین پر گرنے سے قبل ہی قیمتی بنا کر توانائی میں بدل دیتا ہے ۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنا لوجی میں الیکٹران سے بھرے گریفنے الیکٹروڈ کو ڈرائی سینسیٹا ئز سیل کے ساتھ مل کر بنایا گیا ہے جس کی وجہ سے یہ ہر طرح کے موسم میں بجلی پیدا کر سکتا ہے ۔ڈائی سینسیٹا ئز ڈ سیل باریک فلم پر مشتمل فوٹو والٹا یک سیلز ہیں جس کی مدد سے آرگنک ڈائی سورج کی روشنی کو جذب کر کے الیکٹران اخراج کرتا ہے جس سے بجلی پیدا ہونا شروع ہو جاتی ہے ۔سائنس دانوں کے مطابق اس نئی ٹیکنالوجی میں ہر قسم کے موسم کے سولر سیلز لگائے گئے ہیں جس میں انتہائی اعلی کنڈ کٹیوگر یفینے کی باریک لیئر کا استعمال کرتے ہوئے سولر سیل بارش سے بجلی پیدا کریں گے ۔یہ سسٹم بارش میں موجود آئنز کو الگ کر دیتا ہے جس سے گریفنے بنتا ہے جو قدرتی پانی سے مل کر بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت حاصل کر لیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جیمز ویب ٹیلی اسکوپ سے لی گئیں اب تک کی 5 بہترین تصاویر

دنیا کی طاقتور ترین دوربین جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کو کچھ عرصے کی تاخیر کے …