سام سنگ نے ”سستا ترین“سمارٹ فون پیش کردیا

سیﺅل(ٹیکنالوجی ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)سام سنگ نے خاموشی سے اپنا ایک ”سستا “سمارٹ فون متعارف کرادیا ہے۔سام سنگ کی جانب سے ”گلیکسی جے 7 پرائم 2 “فون بھارت میں متعارف کرایا گیا ہے جو کہ گزشتہ سال کے گلیکسی جے 7 پرائم کا اپ ڈیٹ ورژن ہے ۔”گلیکسی جے 7 پرائم 2 “ کو کمپنی نے پہلے سے بہتر اوکٹا کور پراسیسر کے ساتھ پیش کیا ہے ۔اسی طرح فرنٹ اور بیک پر 13،تیرہ میگا پکسل کے کیمرے دیئے گئے ہیں جبکہ سوشل فیچرز جیسے لائیو سٹیکرز اور لائیو فلٹرز بھی کیمرے کا حصہ بنائے گئے ہیں ۔اس نئے فون میں جنوبی کورین کمپنی کی جانب سے 5.5 انچ کے فل ایچ ڈی ٹی ایف ٹی ڈسلپے کورننگ گوریلا گلاس کے ساتھ کے ساتھ جبکہ میٹل یونی باڈی ڈیزائن دیا گیا ہے ۔اس فون میں سام سنگ میل فیچر دیا گیا ہے جس کی مدد سے صارف کسی چیز کی جانب کیمرہ پوائنٹ کرتے ہیں تو اس سے ملتی جلتی اشیا ءکورئیل ٹائم میں سرچ کیا جاسکے گا۔1.6 گیگا ہرٹز ایکسینوس7 پراسیسر کے ساتھ 3 جی بی ریم اور32 جی بی سٹوریج موجود ہے جسے مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی مددسے 128 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے ۔گلیکسی جے 7 پرائم 2 کے بیک پر تیرہ میگا پکسل کا کیمرہ ایف 1.9 آپرچر ،آٹوفوکس اور فلیش وغیرہ دیئے گئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

جیمز ویب ٹیلی اسکوپ سے لی گئیں اب تک کی 5 بہترین تصاویر

دنیا کی طاقتور ترین دوربین جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کو کچھ عرصے کی تاخیر کے …