طویل نشست دل ودماغ کیلئے نقصان دہ

سڈنی(ٹیکنالوجی ڈیسک/ میڈیا 92 نیوز)آسٹریلوی ماہرین نے کہا ہے کہ مسلسل نشست پر بیٹھے رہنے سے انسان میں امراض قلب اور ذیابیطس کے خطرات بڑھ جاتے ہیں ۔آسٹریلوی ماہرین نے اپنی ایک تحقیق میں کہا ہے کہ مسلسل نشست پر بیٹھنا یہ کئی نفسیاتی عارضوں کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔پہلیوجہ یہ ہے کہ کمپیوٹر سکرین نیند اڑانے کا باعث بنتی ہے اور نیند کی کمی ذہنی تناﺅ کی وجہ بنتی ہے۔دوسری وجہ کمپیوٹر پر بیٹھے لوگوں کا رابطہ حقیقی دنیا سے کٹ جاتا ہے اور وہ دوستوں اور گھر والوں سے بات نہیں کرتے ۔یوں ان میں ڈپریشن بڑھتا ہے ۔تیسری وجہ یہ ہے کہ زیادہ دیر بیٹھنے سے جسم کا دوران خون سست ہو جاتا ہے اور ہارمون درست کام نہیں کرتے ۔اس طرح ذہنی تناﺅ اور افسردگی بڑھتی رہتی ہے۔ماہرین کا خیال ہے کہ اگر اب بھی لوگ ورزش نہیں کرتے تو اس کا مطلب یہی ہے کہ وہ جان بوجھ کر اپنا برا چاہتے ہیں ۔ماہرین کے مطابق وقفے وقفے سے کام کے دوران نشست سے اٹھا جانے اور اس طرح خود کو مستقبل کے خطرات سے بچایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

جیمز ویب ٹیلی اسکوپ سے لی گئیں اب تک کی 5 بہترین تصاویر

دنیا کی طاقتور ترین دوربین جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کو کچھ عرصے کی تاخیر کے …