قصور میں پولیس نے شہبازی ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا

قصور(میڈیا92نیوزآن لائن) قصور کے تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے خوف و دہشت کی علامت شہبازی ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت دوارکان کو گرفتارکر کے لاکھوں روپے کیش برآمد کر لیا۔ترجمان قصور پولیس کے مطابق شہبازی گینگ بین الاضلاعی گروہ ہے، گرفتار ملزمان میں سرغنہ شہباز عرف شہبازی اور مزمل عرف سخاوت شامل ہیں۔دوران تفتیش ملزمان سے چھینا گیا لاکھوں روپے کیش،زیورات اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ملزمان نے لاہور،قصور اور فیصل آبادمیں وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …