پریانکا کے اپنے مجسمے کو دیکھ کر ہوش اُڑ گئے

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) حال ہی میں بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا امریکی گلوکار نیک جونس کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی ہیں، شادی کے بعد پریانکا نیک کے ساتھ بہت خوش ہیں، اور ان کے ساتھ بہت اچھا وقت گزارہی ہیں، اب پریانکا کو شادی کے بعد ایک اور اچھی خبر مل گئی ہے، نیویارک کے مادام تساؤ میوزیم میں پریانکا کا مجسمہ تیار کیا گیا ہے.
https://media92.pk/2019/02/08/حکومت-نے-موبائل-…-پر-ٹیکسز-کی-بحا/
جس کو دیکھ کر پریانکا کے ہوش اُڑ گئے ہیں، کیونکہ وہ مجسمہ بلکل پریانکا کی طرح نظر آرہا ہے. پریانکا نے انسٹاگرام پر تصویریں شیئر کیں جس میں وہ اپنے مجسمے کے ساتھ کھڑی ہیں،اور بہت خوش دیکھائی دے رہی ہیں. اس موقع پر پریانکا کا کہنا تھا کہ مجھے اپنا مجسمہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے اور مجھے بہت حیرت بھی ہے کیونکہ میرے مجسمے کو وہی لباس پہنا یا گیا ہے جو میں نے 2016 کے ایمی ایوارڈز میں پہنا تھا۔پریانکا کے مجسمے میں سب سے زیادہ نظر آنے والی چیز مجسمے کی انگلی میں وہی انگوٹھی تھی جو نک جونس سے منگنی کے بعد نظر آئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …