لاہور پولیس کی بچھڑوں کو اپنے پیاروں سے ملوانے کی روایت برقرار

لاہور(میڈیا 92 نیوز)لاہورانویسٹی گیشن پولیس نے بچھڑوں کو اپنے پیاروں سے ملوانے کی روایت برقرار رکھی ہوئی ہے۔انویسٹی گیشن پولیس کوٹ لکھپت نے لاپتہ ہونیوالی 32 سالہ خالدہ بی بی کو تلاش کرکے ورثاء کے حوالے کر دیا۔ خالدہ بی بی اپنے شوہر سے لڑ جھگڑ کربغیر بتائے اپنی دوست کے گھر اوکاڑہ چلی گئی تھی۔انویسٹی گیشن پولیس کوٹ لکھپت نے کارروائی کرتے ہوئے لا پتہ خالدہ بی بی کو تلاش کیا۔خالدہ بی بی کے شوہر نے تھانہ کوٹ لکھپت میں اغواء کا مقدمہ درج کروا رکھاتھا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن محمد بلال قیوم کی طرف سے پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …