یکم اگست سے فیس بک بزنس پیج سے کچھ معلوماتی سیکشنز ہٹا دیے جائیں گے

فیس بک نئی بزنس پیج اپ ڈیٹ کے مطابق بزنس پیجز پر اس پیج کے کچھ معلوماتی سیکشنز کو ہٹا دیا جائے گا۔

اس تبدیلی کے بعد پیج ایڈمنز کو ان فیلڈز کو دوسرے سیکشنز کے ساتھ ضم کرنے کا کہا جائے گا۔

اس کی وجہ یہ سمجھی جا رہی ہے کہ یہ والی فیلڈز زیادہ تر پڑھی ہی نہیں جاتیں اس لیے بزنس پیچ لسٹنگ کو بہتر طریقے سے کام کرنے کے لیے ان سیکشنز کو ہٹایا جا رہا ہے۔

فیس بک پر ڈالے گئے تمام ڈیٹا کا تجزیہ کیا جاتا ہے۔فیس بک اپنے یوزرز سے حاصل شدہ ڈیٹا میں سے غیر ضروری معلومات کو کم کرنا چاہتی ہے۔

اس طرح سے بزنس پیجز کی ٹریکنگ اور ٹارگٹنگ میں آسانی رہے گی اور اس سے جڑے تمام مسائل سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی بھی تیار کی جا سکے گی۔

زیادہ تر یوزرز کی جانب سے بھی ان سیکشنز کو غیر ضروری قرار دیا جاتا ہے، تبدیل شدہ سیکشنز یکم اگست سے نظر آنا شروع ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پالتو کتے نے مالک کے گھر سے دہائیوں پرانا بم دریافت کرلیا

فلوریڈا: امریکا میں ایک پالتو کتے نے گھر کے آنگن میں مٹی کھودتے وقت دہائیوں پرانا …