فریال تالپور اسلام آباد اپنےگھر میں نظر بند، آج احتساب عدالت پیش کیا جائے گا

اسلام آباد (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) مبینہ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں گرفتار پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور کو آج وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں قائم احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

نیب کی جانب سے سندھ اسمبلی کی ممبر صوبائی اسمبلی فریال تالپور کا14روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کی استدعا کی جائے گی۔

فریال تالپور کی گرفتاری کے بعد چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی طرف سے اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ میں واقع انکی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دیا گیا ہے۔

نیب راولپنڈی کی طرف سے سابق صدرآصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور کو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے گزشتہ روز گرفتارکیا گیا۔

نیب کی جانب سے گزشتہ روز جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فریال تالپور تاحکم ثانی اپنے گھر میں قید رہیں گی، ان کی عزت نفس کا پہلے بھی احترام رکھا گیا اور آئندہ بھی مکمل خیال رکھا جائے گا۔

نیب کے مطابق فریالپور کو ان کی رہائش گاہ میں ہی رکھا جائے گا اور نیب کی ٹیم ان کی رہائشگاہ پر ہی ان سےتفتیش کرے گی۔

نیب کی جانب سے فریالپور کی گرفتاری سے متعلق خبر پہلے ہی اپنے ناظرین کودے دی تھی۔

فریال تالپورکی گرفتاری کے بعد پیپلزپارٹی کارکن زرداری ہاؤس کے باہرجمع ہوئے ۔ خواتین کارکنان نے حکومت مخالف نعرے لگائے ۔ پولیس نے زرداری ہاوس کے گردونواح کی سیکیورٹی سخت کر دی ہے ۔

گرفتاری کے بعد مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ فریال تالپور، آصف زرداری کی بہن ہیں اور وہ بھی بہادری کے ساتھ صورت حال کاسامنا کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت قانونی تقاضوں کو پورا کرتی رہی ہے اور آصف زرداری اور فریال تالپور عدالتوں میں پیش ہوتے رہے۔

واضح رہے کہ آصف علی زرداری کی 10 جون کو عبوری ضمانت منسوخ کر دی گئی تھی جس کے بعد نیب نے انہیں زرداری ہاؤس سے گرفتار کیا تھا۔

ان کو نیب راولپنڈی کے دفتر میں علیحدہ سیل میں رکھا گیا ہے۔ میڈیکل بورڈ نے آصف زرداری کی ابتدائی طبی رپورٹ کو تسلی بخش قرار دیا تھا۔

سابق صدر اس وقت 10 روزہ ریمانڈ پر20جون تک نیب راولپنڈی کی حراست میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …