آصف زرداری کی گرفتاری، بلاول نے کارکان نے نام پیغام جاری کردیا

اسلام آباد (میڈیا 92 نیوز آن لائن) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آصف علی زرداری کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر کارکنان کے لیے پیغام جاری کردیا اور کارکنوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے ۔

اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کاکہناتھاکہ کارکن مشتعل نہ ہوں، ہم نےہمیشہ عدالتوں میں اپنی بےگناہی ثابت کی۔واضح رہے کہ نیب ٹیم زرداری ہاؤس سے انکو گرفتار کر لیا ہے

سابق صدر نے نیب کی ٹیم کو خودگرفتاری دی ہے نیب ٹیم نے سابق صدر کو ورانٹ گرفتاری دیکھائے جس کے بعد انہوں نے گرفتاری دے دی ، بظاہر نیب ٹیم کو آصف علی زرداری کی گرفتاری پر کسی قسم کی مزاضمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا .. گرفتاری کے موقع پر زرداری ہاؤس کےباہرپولیس کی اضافی نفری تعینات رہی ، زرداری ہاوس جانے والے تمام راستے پولیس نے سیل کر رکھے تھے

سابق صدر کو بلیک کلر کی پراڈو گا ڑی میں نیب راولپنڈی پہنچا دیا گیا

یہ بھی پڑھیں

پالتو کتے نے مالک کے گھر سے دہائیوں پرانا بم دریافت کرلیا

فلوریڈا: امریکا میں ایک پالتو کتے نے گھر کے آنگن میں مٹی کھودتے وقت دہائیوں پرانا …