شہبازشریف کب واپس آئیں گے ؟ تاریخ کا اعلان ہو گیا

لاہور (میڈیا 92 نیوز آن لائن )شہبازشریف کے وکلاءنے عدالت میں بتایا ہے کہ اپوزیشن لیڈر 11 جون کو پاکستان واپس آئیں گے ۔

احتساب عدالت میں رمضان شوگرملز اور آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، حمزہ شہباز شریف بھی عدالت پیش ہو ئے، شہبازشریف نے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کروا دی ہے جس پر نیب کی جانب سے اسے مسترد کرنے کیلئے جواب بھی جمع کروا دیا گیاہے جس میں کہا گیاہے کہ شہبازشریف کے تمام ٹیسٹ پاکستان میں ہو سکتے ہیں ۔

سماعت کے دورا ن عدالت نے استفسار کیا کہ شہبازشریف کب وطن واپس آئیں گے ؟ جس پر شہبازشریف کے وکلاءنے جواب دیتے ہوئے کہاکہ شہبازشریف علاج کی غرض سے بیرون ملک ہیں تاہم وہ ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد 11 جون کو پاکستان آ جائیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …