دنیا کے 10 خطرناک ترین کتے، تفصیلات صرف میڈیا 92 پر

کتے حیرت انگیز پالتو جانور اور بہترین دوست ہیں. جب آپ کھیلنا چاہتے ہو تو وہ آپ کے ساتھ کھلنا پسند کرتے ہیں وہ ہوشیار، وفادار اور اچھے ساتھی ہیں. تاہم بعض حالات میں کچھ اقسام کےکتے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں. یہاں تک کہ وہ حملہ کرکے کسی شخص کو نقصان پہنچا سکتےہیں. کتوں کی کچھ نسلیں دیگر نسلوں سے زیادہ خطرناک ہیں. آئیے آپکو بتاتے ہیں کہ دنیا میں 10 خطرناک ترین کتے کن نسلوں کے ہیں.

نمبر10:ڈیلمیشن

دنیا میں 10ویں نمبر خطرناک کتے کی نسل یہ ہے. یہ کتے کینیا جزائر، افریقہ؛ یورپ اور امریکہ میں پائے جاتے ہیں اس کا وزن: 100سے125 پونڈ تک ہو تا ہےاور اونچائی 25 سے 26 انچ ہوتی ہے.ماضی میں ان کو شکار اور جنگوں کے لئے تربیت دے کر استعمال میں لایا جا تا تھا.ان کی ناقابل یقین طاقت ہے اور وہ واقعی خوفناک جانور میں شمار ہو تا ہے .

نمبر9: بریسا کناریو

کتوں کی یہ نسل افریقہ میں پائی جا تی ہے. اس کا وزن تقربیا : 100سے125 پونڈ تک ہوتا ہے اور اونچائی 25 سے 26 انچ تک ہوتی ہے . یہ خطر ناک قسم کے کتے ہو تے ہیں اور اس میں طا قت بھی زیادہ ہوتی ہے.عام طور پر شکار کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں . پریسا کناریو کا کتا مالک کا خاصہ وفادار بھی ہوتا ہے.

نمبر8:چاوْ چاوْ

دنیا کا 8نمبر کا ایک خطرناک کتا ہے وہ دیکھنے میں بہت پیارا لگاتا ہے یہ چین میں پایا جاتا ہے اس کا وزن: 40-65 پونڈ؛ اونچائی 18-22 انچ ہو تی ہے چاؤ چاؤ پیارا اور میٹھا لگ رہا ہے. یہ کافی نہیں ہے،اجازت کے بغیر چائو چائو کے مالک کے قریب جانے کی کوشش نہ کریں. کیونکہ چاؤ چاؤ دنیا میں سب سے زیادہ جارحانہ کتا نسل میں سےایک ہے. وہ شکار اور چرواہوں کی مدد کرنے کے لئے رکھا جا تا ہے

نمبر7:ڈوبر مین

ڈوبر مین جرمنی میں پا یا جا تا ہے اس کا وزن تقربیان: 65-90 پونڈ؛ اور اونچائی: 26-28 انچ تک ہوتی ہے.جو بنیادی طور پر حفاظت اور دفاع کرنے کے لئے تیار کیا جاتا ہے. وہ مالکان کی وفاداری کے لئے مشہور ہیں.یہ بہت خطرناک ہوتے ہیں ان کتوں کو عام طور پر حفاظت کےلیے رکھا جاتا ہے.

نمبر 6: الاسکن مالامیوٹ،

ایک تیز اور خطرناک جانور ہے اس کو گھروں میں اس واجہ سے نہیں رکھا جا تا ہے. یہ شمالی امریکہ کا مشہور کتا ہے اس کا وزن: 80-110 پونڈ تک ہوتا ہیے اور اونچائی: 23-28 انچ ہوتی ہے،الاسکن ملامیٹ دوستانہ کتوں ہیں. لیکن اگر وہ بور ہوتے ہیں تو وہ تباہ کن بن سکتے ہیں. یہ بہتر ہے کہ ان کتوں کو شہر سے دور کسی گاؤں میں رکھیں.

نمبر5:ہاکی ہسکی

یہ کتے سائبیریا میں پائے جاتے ہیں اس کا وزن تقربیان: 35-55 پونڈ تک ہوتا ہے اس کی اونچائی: 20-24 انچ تک ہوتی ہے.،ہسکی بہت طاقتور اور ذہین کتوں میں شامل کئے جاتے ہیں. لیکن ان کی تربیت ایک پیچیدہ کام ہے، یہ کتے دنیا کے بہت خوبصورت کتوں میں سے ایک مانے جا تے ہیں ان کی آنکھیں نیلی اور بال بھی خوبصورت ہوتے ہیں یہ کتے بہت زیادہ محنتی اور وفادار بھی ہو تے ہیں یہ دیکھنے میں جتنے خوبصورت ہوتے ہیں اتنے ہی خطرناک ہوتے ہیں . یہ دوسرے جانوروں کےلیے بھی خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں .

نمبر 4: – باکسر

ان کتوں کو دنیا کے سب سے خطرناک کتوں میں شمارکیاجاتا ہے یہ جرمنی میں پائے جاتے ہیں ان کا وزن تقربیا 50-64 پونڈ؛ہوتا ہے. اونچائی: 20-25 انچ تک ہوتی ہے .وہ مضبوط ہیں. وہ بچوں کے ساتھ اچھی طرح سے کھیل سکتے ہیں. وہ روشن، متحرک اور چنچل نسل ہیں. اس کے ساتھ ساتھ وہ سب سے زیادہ طاقتورہو تے ہیں لیکن اگر آپ گھر میں ان کتوں کو رکھو گے تو یاد رکھنا کے یہ کتے دنیا کے سب سے خطرناک کتوں میں سے ایک ہیں.

نمبر3:جرمن شیفرڈ،

یہ جرمن نسل کے کتے ہوتے ہیں اور ان کا وزن: 70-85 پونڈ تقربیاہوتا ہے اور اونچائی: 22-26 انچ تک ہوتی ہیں جو لوگ کتوں کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے وہ بھی جر من شیفرڈ کو بہت آسانی کے ساتھ پہچان لیتے ہیں. جرمن شیفرڈ ھٹلرکا پسندیدہ رہا ہے .اس لئے اس کو پوری دنیا میں پسند کیا جاتا ہے.یہ کتے بھیڑئےجسے دکھتے ہیں.جن کا رنگ پیلا بھورا اور کالا ہوتا ہے .جرمن شیفرڈ کو پولیس کی مدد کے لیے مجرم کو پکڑنے کے لیے بھی استعمال کیا جا تا ہے.ان کتوں کے سونگنے کی حس بھی بہت زیادہ ہوتی ہے اور ان کو ایک بہترین گارڈ بھی مانا جاتاہے .اگر ان کتوں کی ٹریننگ صحیح نہ ہو تو یہ انسان کے لیے بہت خطرناک ہو سکتے ہیں 1899 میں جرمن شیفرڈ کو ایک نئی نسل سمجھا جاتا ہے شروع میں بھیڑچرانے والے اسے استعمال کیا کرتے تھے .جرمن شیفرڈ کو طاقتور اور وفاداری کی وجہ سے اس کو بہت سے کاموں کے لیے استعمال کیا جاتاہے

نمبر2: راٹ ویلر

جرمنی نسل ہے اوراس کا وزن: 85-110 پونڈتقربیا ہوتا ہے اوراس کی اونچائی: 23-27 انچ تک ہوتی ہے.
راٹ ویلر دنیا میں سب سے زیادہ مقبول نسلوں میں سے ایک ہے. وہ طاقتور جبڑے کے ساتھ طاقتور کتوں میں شامل ہیں یہ عام طور پر اجنبیوں اور دوسرے کتوں کو پسند نہیں کرتے،
راٹ ویلریہ نام جرمن کے ایک شہر روٹویل سے ملا ہے جہاں سے ان کتوں کا آغازہوا ہے روٹیولرایک خطرناک نسل کا ہے راٹ ویلرپولیس کے ساتھ کام کرنے والے کتوں میں سے ایک ہے.اور یہ لوگوں کے حٍفاظت کے لیے بہت مشہور ہے .یہ انسانوں کو بہت زیادہ پسند کرتے ہیں اور اگر ان کتوں کو زیادہ عرصہ کےلیے الگ چھوڑ دیا جائے تویہ بہت خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں.لیکن یہ عام طور پر ملکوں پر حملہ نیہں کرتے، اپنے لیے خطرہ محسوس کرنے پر دوسروں پر حملہ کر دیتے ہیں.یہ مضبوط اور طاقتور بھی ہوتے ہیں اس نے تقربیا دنیا میں 1800 سو لوگوں کو اپنا شکار بنایاہے.
راٹ ویلر دنیا میں سب سے زیادہ مقبول نسلوں میں سے ایک ہے. وہ طاقتور جبڑے کے ساتھ طاقتور کتے ہیں، وہ عام طور پر اجنبیوں اور دوسرے کتوں کو پسند نہیں کرتے ہیں اور اگر وہ سوچتے ہیں کہ ان کے مالکان خطرہ میں ہیں تو وہ بہت خطرناک ہوسکتے ہیں.

نمبر1:پٹ بل

امریکہ میں اس کی نسل پائی جاتی ہے اس کا وزن تقربیا 30-55 پونڈ ہوتا اس کی اونچائی: 18-22 انچ تک ہوتی ہے.پٹ بل اکثر اپنی طاقت کے باعث بدترین قسم کے کتے کے مالک ہیں.اس کو دنیا کا سب سے خطرناک کتا سمجھا جاتا ہے اس کی وجہ سے امریکہ میں ہر سال 28 اموات ہوتی ہیں ان کتوں کو لڑائی اور حفاظت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے.یہ اپنے مالک کے ساتھ بہت زیادہ وفادار ہوتا ہے اور یہ بہت جلد انسانوں کے ساتھ گھل مل جاتا ہےاور اس کا بچوں کے ساتھ بھی بہت دوستانہ رویہ ہوتا ہے.اس نسل کے کتے مالکان کے غلط سلوک کی وجہ سے جلد غصہ میں آ جاتے ہیں .1991 کی ایک رپورٹ کے مطابق پٹ بل کے حملوں میں %94 ان کو آکسایا جاتا ہے اور امریکہ میں پٹ بل کے حملوں میں تقریبا 4300 اموات ہو چکی ہیں اس طرح کتوں کو پالنا ایک اچھے شوق کے ساتھ خطرناک بھی ثابت ہو سکتا ہے.

یہ بھی پڑھیں

ماچس کی تیلیوں سے بنائے گئے ایفل ٹاور نے ریکارڈ قائم کرلیا

پیرس: فرانس کے ایک شہری نے ورلڈ ریکارڈ کے لیے ماچس کی تیلیوں سے 23.6 فٹ کا …