ٹن اسسٹنٹ کمشنر ملازم سمیت گرفتار

کراچی (آن لائن )پولیس نے نشے میں دھت اسسٹنٹ کمشنر احسن انیس کو ملازم سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے علاقہ صدر ریگل چوک سے بورڈ آف ریوینیو کے اسسٹنٹ کمشنر کو ملازم سمیت نشے کی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔اہلکاروں نے اسسٹنٹ کمشنر کو چیکنگ کے لیے روکا تو وہ اس وقت نشے کی حالت میں تھے۔اس دوران انہوں نے اہلکاروں سے بدتمیزی کی اور ان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر کے پاس جو گاڑی تھی وہ پرائیویٹ ہے، لیکن اس پر سرکاری نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی۔ واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے احسن انیس اور ان کے ملازم ساحل کا میڈیکل ٹیسٹ کرالیا گیا ہے،مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

چین میں آسٹریلوی مصنف کو جاسوسی کے الزام میں سزائے موت

بیجنگ: آسٹریلوی مصنف اور ناول نگار ڈاکٹر یانگ ہینگ کو 2019 میں آسٹریلیا جاتے ہوئے ایئرپورٹ …